14 اپریل 2012 - 19:30

جرمنی کے وزیر خارجہ نے ترکی میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں فریقین کو سنجیدہ اور بامقصد مذاکرات کرنے کی تاکید کی ہے۔

ابنا: ترکی کے شہر استنبول میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مذاکرات جاری ہیں مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگیا ہے  استنبول  میں گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں روسی نمائندےنے مذاکرات پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اس سے قبلیورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کے ترجمان نے استنبول میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ہونے والےمذاکرات کے پہلے دور کے بعد مذاکرات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ ترجمان نے ان مذاکرات کو تعمیری قرار دیا ہے۔ 
....... 
/169